پرائس مجسٹریٹوں کے 439چھاپے ، 24 دکاندار گرفتار ، ہزاروں روپے جرمانہ

پرائس مجسٹریٹوں کے 439چھاپے ، 24 دکاندار گرفتار ، ہزاروں روپے جرمانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے439مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر08دکانداروں کے چالان کیے جبکہ8,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ، 24افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر24افراد کو گرفتار کروایا گیا۔10 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کو عوام بھی ایسے عناصر کی اطلاع فوری انتظامیہ کو کریں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...