ڈی ایچ اے کے مختلف تاجر دھڑونں کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

ڈی ایچ اے کے مختلف تاجر دھڑونں کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل،نمائندہ خصوصی)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن ،ڈیفنس یونٹی گروپ کے چےئرمین ،نائب صدر ارشد کھوکھر و ممبران کی قیادت میں ڈیلرز کمیونٹی کا پی ٹی آئی سے الحاق کا اعلان ۔چےئرمین ملک آصف نے (ن) لیگ کی حکومت کی طرف سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر بے جا ٹیکسز سے آگاہ کیا اور کہا کہ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لاکھوں لوگ بے روز گار ہو گئے ہیں ،دفتر بند ہو گئے ہیں ہمارا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔عبد العلیم خان نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل حل کئے جائیں گے انہوں نے ڈیلرز کمیونٹی کو یقین دلایا کہ ہم اقتدار میں آنے کے بعد 50لاکھ گھر بنائیں گے آپ کو روز گار ملے گا آپ کے مسائل حل ہوں گے ،جہانگیر ترین نے اعلان کرتے ہوئے کہا آپ کے مسائل حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہو گی (ن) لیگ نے پاکستان کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا بزنس ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہے ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے مسائل پر توجہ دلائیں گے اور حل کرائیں گے اس موقع پر ارشد کھوکھر،شیخ آصف،ارشد نجمی،جہانزیب چودھری،محمد آصف،ڈاکٹر افضل،محمود ورک،حافظ فرحت عباس و دیگر نے خطاب کیا۔
حمایت