مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سعادت بھٹی کی طرفسے افضل کھوکھر کی حمایت

مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سعادت بھٹی کی طرفسے افضل کھوکھر کی حمایت

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) شامکی بھٹیاں سے بھٹی خاندان کے نوجوان سابق ایم این اے وزیر علی بھٹی کے بھتیجے اور محمد رفیق بھٹی ایڈووکیٹ کے بیٹے سعادت انیس بھٹی نے ایم این اے حلقہ 136سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سابق ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا انہوں نے ملک محمد افضل کھوکھر کے ساتھ درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ کارنر میٹنگ کرتے میں باقاعدہ حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی ووٹ کے حقدار ہیں اور25جولائی کو عوام شیر کے نشان پر مہرلگا کر پورا پاکستان میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار وں کو کامیاب کروائیں ملک محمد افضل کھوکھر نے خطاب میں کہا کہ پوری قوم نوازشریف کے استقبال کے لئے نکلے گی، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شامکی بھٹیاں کے رہائشی محمد یعقوب بھٹی نے کہا کہ 25جولائی کو عوام دھرنا دینے والی سیاست کا دھڑن تختہ کردیں گے سعادت انیس بھٹی ناراض کارکنوں کی صلح کروانے کی بھی کوششیں کر رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...