25جولائی کو دھرنا پارٹی کا بوریا بستر گول کر دیں گے،رانا تنویر حسین

25جولائی کو دھرنا پارٹی کا بوریا بستر گول کر دیں گے،رانا تنویر حسین

فیروزوالہ ( نامہ نگار ) سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عوام 25تاریخ دھر نا پارٹی کا بوریا بسترگول کر دیں گے، کوئی بھی فیصلہ نواز کو عوام سے دور نہیں کر سکتا ن لیگ کے کارکن ، متوالے ہر مشکل گھڑی میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ،13جولائی کو میاں نواز شریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیا جا ئے گا ، میاں نواز شریف کی ملک آمد پر کارکنوں کے حوصلوں میں اضافہ ہو گا ،مخالفین ن لیگی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 119کالاخطائی روڈ کے مختلف مقامات پر کارنر میٹیگز عوام اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر این 119کے امید وار راناافضال حسین اور صوبائی امیدواران ، چوہدری مشتاق احمد گجر کے علاوہ پارٹی اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ملکی مسائل حل کر نے کی سزا دی جارہی ہے ،ن لیگی حکومت کی تاریخ ساز انمول تعمیر اتی منصوبوں کو پاکستانی عوام صدیوں تک یاد رکھیں گے ،مسلم لیگ ن میں دوراقتدار میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک اندھیروں کو مٹا کر روشنیاں اور امن و امان فراہم کیا اخر میں انہوں نے میاں نواز شریف کے لند ن والے گھر پر غنڈوں کا حملہ شرمناک اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی کے الیکشن میں ضلع شیخوپور ہ ن لیگ کا قلعہ ثابت ہو گا اس موقع پر مختلف برادریوں اور مذہبی تنظمیوں نے ن لیگ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ،بعض سیاسی رہنماؤں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...