این اے 125کے ووٹر 25جولائی کو کرسی پر مہر لگائیں گے،یعقوب شیخ

این اے 125کے ووٹر 25جولائی کو کرسی پر مہر لگائیں گے،یعقوب شیخ

لاہور( پ ر )ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے نامز د امیدوار حلقہ این اے125محمد یعقوب شیخ نے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں پی پی149سائرہ بانو اور پی پی150شیخ محمد عامر کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور مہم شرو ع کر دی۔حلقہ پی پی167سے حافظ خالد ولید بھی ڈور ٹو ڈور مہم چلا رہے ہیں۔گلی محلوں، بازاروں،دکانوں میں جا کر عوام سے پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگانے کی درخواست کی جا رہی ہے۔بڑی تعداد میں لوگوں نے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کو یقین دہانی کروائی کہ کرسی پر مہر لگا کر ملک دشمنوں کو شکست دیں گے۔محمد یعقوب شیخ نے مسز جھارا پہلوا ن سائرہ بانو کے ہمراہ مزنگ،ریواز گارڈن ، راجگڑھ و دیگر علاقوں میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ سے منتخب ہوکر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے والوں نے حلقہ کی حالت کو نہیں بدلا ،مسائل حل نہیں کئے۔

یعقوب

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...