پی ٹی آئی امیدوار طارق سعادت کی فیض باغ میں ڈورٹوڈورمہم

پی ٹی آئی امیدوار طارق سعادت کی فیض باغ میں ڈورٹوڈورمہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے پی پی147 کے امیدوارمحمد طارق سعادت کی فیض باغ کی یوسی31 میں ڈورٹوڈورمہم ، فیض باغ کے مین بازار اور گلیوں میں جاکرلوگوں سے ووٹ مانگے،کارکنوں کی بڑی تعداد طارق سعادت کے ہمراہ تھی،فیض باغ آمد پرکارکنوں نے امیدوارپی پی 147 طارق سعادت کا شانداراستقبال کیااورانہیں پھولوں کے ہارپہنائے۔اس موقع پرطارق سعادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچیس جولائی کوتحریک انصاف ملک بھرمیں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی،تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاگئے ہیں ،پچیس جولائی کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا دن ثابت ہوگا اوراس دن عوام ووٹ کی پرچی سے کرپشن،مہنگائی،بے روزگاری،بدترین لوڈشیڈنگ اورلوٹ مار کا حساب لیں گے۔