ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کامطالبہ خوش آئند ہے،کامران سیف
لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی برطانیہ سے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کے مطالبہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدار ملک کی طرف سے شریف براداران کی جائیدادوں اور کاروبار کے بارے میں تحقیقات سے شریف برادارن کی شکایات کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل عالمی ادارہ ہے اور شریف خاندان اکثر و بیشتر اپنی حکومت کے دوران اس ادارے کے حوالے دیتا رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کامران