مسلم لیگ ن کی پی پی 147میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز

مسلم لیگ ن کی پی پی 147میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن نے الیکشن میں مہم میں تیزی لاکر گلی گلی گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے ،حلقہ پی پی 147سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اپنے انتخابی حلقہ کا طوفانی دورہ کیا اور شمالی لاہور کی مختلف آبادیوں میں معززین علاقہ ،تاجروں ،علماء مشائخ اور سول سوسائٹی کے افراد سے ملاقاتیں کیں۔شمالی لاہور میں 11انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اور مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ سازشوں اور جھوٹے الزامات سے نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتامیاں نواز شریف آج بھی وطن عزیز کا مقبول ترین لیڈر ہے جبکہ بعض کھلاڑی، اناڑی اور کٹھ پتلی سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بہکا رہے ہیں۔ لیکن پاکستانی عوام انکے بہکاوے میں نہیں آئینگے۔