عمران خان کامنشور لفاظی کے سواکچھ نہیں،الطاف شاہد

عمران خان کامنشور لفاظی کے سواکچھ نہیں،الطاف شاہد

لاہور (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چو ہدری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان کامنشور اعدادوشمار اورلفاظی کے سواکچھ نہیں،ا ب پاکستانیوں کونعروں سے بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔پی پی پی ،مسلم لیگ (ن) اورپی ٹی آئی کے قائدین گذشتہ پانچ برس میں اپنی اپنی ناقص کارکردگی سے بے نقاب ہوگئے،عوام ان تینوں پارٹیوں اوران کے اتحادیوں کومسترد کردیں گے ۔الیکشن میں ووٹرزکوگمراہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے بلندبانگ دعوؤں کاسہارالیا ۔پی ایس پی کاانتخابی منشور حقیقت پسندانہ ہے اورہماری قیادت کاہرایک وعدہ وفاہوگا۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...