(ن) لیگ نے عوام کی محرومیوں میں اضافہ کیا ، زبیرکاردار
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 125سے نامزد امیدوار حافظ زبیر کار دار نے موہنی روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل ، چور اور کرپٹ (ن) لیگ والے آخر کب تک باشعور عوام کو مزید بے وقوف بنا تے رہیں گے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ نواز شریف کا ساتھ نہیں دیں گے (ن) لیگ نے ہمیشہ اپنے ہر دور حکومت میں عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے اور ان کی محرومیوں میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ لاہور کو پیرس قرار دیتی ہے اور ان کے پیرس لاہور میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ شریف فیملی کے بچوں کے لیے پینے کا پانی بھی باہر سے آتا ہے (ن) لیگ نااہل لیگ کے بعد ناکام لیگ بن چکی ہے۔َ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح سے فیل ہو چکی ہے (ن) لیگ نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کریں گے اور انشاء اللہ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائے گی آنے والی حکومت پیپلز پارتی کی ہو گی ۔
Bac