راؤ شکیل صبغت کا ساتھیوں سمیت احتشام الحق لالیکا کی حمایت کا اعلان

راؤ شکیل صبغت کا ساتھیوں سمیت احتشام الحق لالیکا کی حمایت کا اعلان

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راؤ مجاہد علی خان مرحوم گروپ کی قیادت کرتے ہوئے راؤ شکیل صبغت نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار میاں احتشام الحق لالیکا کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر راؤاظہر فاروق ،راؤ عارش محمود جگنو اور راؤمجاہد گروپ کے تمام کونسلرز اور انجمن تاجران کے عہدیداران اور تمام برادریوں کے سربراہان جن میں تمام پی ٹی آئی ورکر خان محمد اسلم ،ملک لطیف زبیر علوی ، ندیم گجر ،غلام مصطفی خان طارق ،سابقہ ناظم چیئرمین رانا جانداد رانوکا، محمد خالد غوری،حاجی خوشی محمد غوری اور ملک اصغر ملک جمیل ،ماسٹر جان محمد ،محمد رفیق رحمانی ،محمد اقبال رحمانی ، ملک امین ،غلام علی گجر، نوراحمد مغل ،محمد انورسندھو نئی آبادی ، مغل برادری ،زر گر برادری ،حاجی خان محمد زرگر ،شیخ برادری جس میں میاں محمد حسین ملک ،قصاب برادری جس میں ملک محمد عباس قصاب ،حافظ صدیق قصاب ،لیڈر خوشی محمد بھٹی ،طور برادری ،یپنوار برادری ،جوئیہ برادری ،محموداحمد مصطفی جوئیہ سمیت دیگر تمام معززین شہر اور علاقہ کے افراد نے شرکت کی اور میاں احتشام الحق لالیکا کو فل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر بیریسٹر میاں احتشام لالیکا نے راؤ مجاہد علی خان مرحوم گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے اگر اللہ تعالی نے عزت بخشی تو قصبہ ڈونگہ بونگہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : علاقائی


loading...