حسن معاویہ کا ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ ذاتی ،تسلیم نہیں کرتے،خوشی محمد رونقی
کمالیہ(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) کسی بھی امیدوار کی حمایت کرنے کا اختیار ضلعی تنظیم کو ہے، بغیرمشاورت کے مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان کو تسلیم نہیں کرتے ۔ سازش کے تحت الیکشن سے دستبرادر ہوکر ن لیگ کی حمایت کی گئی۔ فیصلہ کو تسلیم نہیں کرتے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کمالیہ کے تحصیل صدر بابا خوشی محمد رونقی نے پریس کلب کمالیہ میں ہنگامی پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار حسن معاویہ کی جانب سے الیکشن سے دستبردار ہوکر ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ انکا ذاتی ہے میں نے ضلعی عہدیداران سمیت اعلیٰ قیادت کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ہمیں اعتماد میں لیے بغیر ن لیگ کی حمایت کی گئی ہے اس لیے فیصلہ کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی کسی سازش کا حصہ بنیں گے۔ ضلعی تنظیم جس بھی امیدوار یا پارٹی کی حمایت کرے گی اس کی بھر پور سپورٹ کی جائے گی۔ ضلعی تنظیم کو امیدوار کی حمایت کا اختیار دے دیا۔