ہیڈ مرالہ :این اے72 میں انتخابی مہم عروج پر، سیاسی جوڑ توڑ جاری

ہیڈ مرالہ :این اے72 میں انتخابی مہم عروج پر، سیاسی جوڑ توڑ جاری

ہیڈمرالہ(نمائندہ پاکستان)حلقہ این اے72سیاسی جوڑتوڑجاری،انتخابی مہم عروج پر،مسلم لیگ(ن)کے ارمغان سبحانی اورتحریک انصاف کی امیدوارفردوس عاشق اعوان میں گھمسان کارن ہوگا۔سیالکوٹ کاحلقہ این اے72ون مضافاتی دیہاتی علاقوں پرمشتمل ہے جس میں پارٹی ووٹ کے ساتھ برادری ووٹ خاص اہمیت رکھتاہے۔ دیہاتی علاقے سرحدی علاقہ بجوات سے شروع ہوکرہیڈمرالہ،گوندل چپراڑ،سے سیالکوٹ شہراورپسرورروڈوریوتک جاتے ہیں حلقہ میں گجر،جٹ،آراےءں اوراعوان بڑی برادریاں ہیں حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوارچوہدری ارمغان سبحانی گجربرادری اورپاکستان تحریک انصاف کی امیدوارفردوس عاشق اعوان اعوان برادری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دوسرے امیدواروں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اشتیاق الحسن گیلانی،تحریک لبیک پاکستان کے محمدعباس شیرازی سمیت دیگرآزادامیدواران بھی میدان میں ہیں۔تاہم اصل مقابلہ (ن)لیگ اورتحریک انصاف کے امیدواروں میں ہوگا۔ (ن)لیگ کے نامزدامیدوارارمغان سبحانی اسی حلقہ سے2013-2018(ن)لیگ ہی کی ٹکٹ پرایم این اے منتخب ہوچکے اورپاکستان تحریک انصاف کی نامزدامیدواراس سے قبل2008-2013پاکستان پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پراسی نشست سے کامیاب ہوکروفاقی وزارتوں پربراجمان رہ چکی ہیں۔حلقہ این اے72میں رجسٹرڈووٹوں کی مجموعی تعداد 4,47,309ہے جس میں2,53,287مرداور1,94,022خواتین ووٹرزہیں جو361پولنگ اسٹیشنزکے 815پولنگ بوتھ پراپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔موجودہ صورتحال میں فی الحال برادری اورپارٹی کی بنیادپرچوہدری ارمغان سبحانی کی پوزیشن خاصی بہترسمجھی جارہی ہے لیکن دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی امیدوارڈاکٹرفردوس عاشق اعوان پارٹی میں دھڑے بندیوں کی وجہ سے مشکلات کاشکارہونے کے باوجوددن بدن بہترصورتحال اورون ٹوون مقابلے کی پوزیشن میں جارہی ہیں۔بہرحال حلقہ این اے72کاسہراکس کے سرپرسجے گااس کاحتمی فیصلہ 25جولائی کو عوام کریں گے۔

مزید : علاقائی


loading...