اوکاڑہ، چودھری افضل احمد گروپ کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

اوکاڑہ، چودھری افضل احمد گروپ کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ این اے141چوہدری فضل احمد گروپ کا سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی مکمل حمائیت کا اعلان،چوہدری فضل احمد گروپ نے چک نمبر18جی ڈی میں ایک تقریب منعقد کرائی جس میں حلقہ این اے141کے پی ٹی آئی کے پینل سید صمصام علی شاہ بخاری،صوبائی اُمیدوار رائے حماد اسلم اور مہرجاوید سیال کو مدعو کیاگیا، تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہیم جاوید ایڈووکیٹ کے علاوہ حلقہ کانسلر کے سیاسی دھڑوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی پی ٹی آئی کا پینل سید صمصام علی شاہ بخاری کی قیادت میں جیسے ہی تقریب میں شرکت کے لئے آئے عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا تقریب میں چوہدری فضل احمد گروپ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے پینل کی مکمل حمائیت اورسپورٹ کا اعلان کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہیم جاوید ایڈ ووکیٹ نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ اللہ نے پاکستانی قوم کواپنی تقدیر بدلنے اورکرپٹ مافیاء سے نجات حاصل کر نے کا مو قع فراہم کیا ہے قوم کوعمران خان کی شکل میں ایک محب وطن لیڈر نصیب ہوا ہے جو ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کی انتھک جدوجہد کر رہاہے قوم کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا تعین کرے گا، یب کے اختتام پر سید صمصام علی بخاری نے چوہدری فضل احمد گروپ اوران کے ساتھیوں کا شکریہ اداکیا اورکہا کہ آپ کا یہ جذبہ دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ قوم کا بچہ بچہ پاکستان میں تبدیلی چاہتاہے۔

مزید : علاقائی


loading...