سانگلاہل :امتیاز کاہلوں کا طارق باجوہ کے حق میں دستبردار ہو نے کا اعلان

سانگلاہل :امتیاز کاہلوں کا طارق باجوہ کے حق میں دستبردار ہو نے کا اعلان

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ننکانہ کے ضلعی صدر اور پی پی131کے آزاد امیدوار چوہدری امتیاز احمد کاہلوں این اے117اور پی پی131کے آزاد امیدوار چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہو گئے اور طارق باجوہ کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا، ڈیرہ چوہدری ریاض احمد کاہلوں پر منعقدہ تقریب میں کیا گیا،جس میں مسلم لیگ ن آسٹریلیا کے رہنما چوہدری محمد اسلم کاہلوں،چوہدری طارق محمود باجوہ،مسلم لیگ ن کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری عمران بوبک،سٹی صدر زاہد پرویز بٹ,رانا اختر جنجوعہ اور چوہدری محمد اشفاق وینس نے بھی شرکت کی،واضح رہے کہ چوہدری امتیاز احمد کاہلوں نے مسلم لیگ ن سے پی پی131کیلئے ٹکٹ اپلائی کیا تھا،ٹکٹ نہ ملنے پر سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر سے ناراض ہو گئے اور مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا حصہ نہ بنے،مسلم لیگ ن کے پی پی131کے امیدوار میاں اعجاز حسین بھٹی نے متعدد بار منانے کی کوشش کی مگر ان کی کوششیں رنگ نہ لا سکیں۔

،چوہدری برجیس طاہر نے انہیں منانے کیلئے کوئی کوشش نہ کی،جس کی بناء پر چوہدری محمد اسلم کاہلوں اور امتیاز احمد کاہلوں نے ساتھیوں سمیت چوہدری برجیس طاہر کے مدمقابل آزاد امیدوار چوہدری طارق محمود باجوہ کی حمائت کا اعلان کر دیا،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امتیاز کاہلوں کے ساتھ چھوڑ جانے سے مسلم لیگ ن کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

مزید : علاقائی


loading...