سانگلاہل: پی پی131کے آزاد امیدوار طارق باجوہ کا انتخابی دفتر قائم کر دیا گیا

سانگلاہل: پی پی131کے آزاد امیدوار طارق باجوہ کا انتخابی دفتر قائم کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگلاہل(تحصیل رپورٹر) مقامی میلاد چوک میں قومی حلقہ117اور پی پی131کے آزاد امیدوار چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے کا انتخابی دفتر قائم کر دیا گیا،جس کا باقاعدہ افتتاح مسلم لیگ ن کے سٹی صدر زاہد پرویز بٹ،جنرل سیکرٹری محمد اشرف رحمانی،لیگی رہنما رانا اختر جنجوعہ اور ملک مقصود احمد نے کیا،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،اس موقعہ پر رانا اختر جنجوعہ کی کاوشوں سے پی ٹی آئی کے رہنما حاجی محمد اعظم ملک کے قریبی ساتھیوں ملک عرفان،ملک شفیق،ملک صدیق ملک شہباز ،ملک فیاض اور ملک برادری کے دیگر افراد نے چوہدری طارق باجوہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

، عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا اختر جنجوعہ اور محمد اشرف رحمانی نے کہا کہ ملک برداران کی باجوہ گروپ میں شمولیت سے باجوہ گروپ مزید مستحکم ہو گیا،اللہ کے فضل سے25جولائی کو مفاد پرست ٹولے کو میدان سے بھگا دیں گے،25جولائی کا سورج طارق باجوہ کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

مزید :

علاقائی -