گجرات،تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما عمر فاروق بٹ نے پارٹی چھوڑ دی

گجرات،تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما عمر فاروق بٹ نے پارٹی چھوڑ دی

ُُگجرات(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور صوبائی اسمبلی امیدوار کے ناروا سلوک سے متنفر ہو کر تحریک انصاف یوتھ ونگ کے اہم رہنما عمر فاروق بٹ نے پی ٹی آئی کو خیر آبا د کہتے ہوئے حلقہ پی پی 31سے آزاد امیدوار حاجی اورنگزیب بٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا عمرفاروق بٹ نے حاجی اورنگزیب بٹ سے انکے دفتر میں ملاقات کر کے انکی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ تحریک انصاف میں اب نظریاتی کارکنوں کے لیے کوئی جگہ نہیں حاجی اورنگزیب بٹ کی عوامی خدمات سے متاثر ہوں عام انتخابات میں ان کی کامیابی کے لیے بھر پور جدوجہد کرونگا انہوں نے کہا کہ سلیم سرو ر جوڑا انتخابات سے قبل ہی بدزبانی اور تکبر جیسی موذی امراض کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے بنیادی رکن ہیں اور انہوں نے جماعت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں مگر گجرات کی سطح پر پی ٹی آئی کے بنیادی کارکنوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے اسکی تصویر پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی 25جولائی کو گجرات کے عوام جو چوہدری سلیم سرور جوڑا کی بدزبانی اور تکبر کی وجہ سے نفرت کرنے لگے ہیں کو ووٹ دینے کی بجائے گجرات کے ایدھی اورنگزیب بٹ کو ووٹ دیں ۔

مزید : علاقائی


loading...