26سال تک مقتدرلوگ وعدو ں کی کھیر بانٹتے رہے، نوابزادہ غضنفر گل

26سال تک مقتدرلوگ وعدو ں کی کھیر بانٹتے رہے، نوابزادہ غضنفر گل

ُُگجرات(بیورورپورٹ)26سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے گجراتیوں کے لیے کچھ نہیں کیا وعدو ں کی کھیر بانٹنے والے نئے نعروں کے ساتھ دوبارہ عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے میدان میں نکل آئے ہیں مگر باشعور عوام پچیس جولائی کو ان مفاد پرست سیاستدانوں سے نفرت کابھر پور اظہار اور شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف سے اپنی محبت کا ثبوت دیں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ این ا ے68سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نوابزادہ غضنفر علی گل نے ڈھینڈہ‘ پیارا ‘ خانووال سمیت دیگر علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی حریفوں کو سفید جھوٹ بولنے کی عادت ہے انہوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم کاغذ چھین کر بندوقیں تھما دیں ہم نے حلقے سے اسلحہ کلچر ‘ غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا خاتمہ کیا اب اسے دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیں گے انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد حلقے کی محرومیاں ختم کر کے عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...