گکھڑ منڈی، نااہل ناصر چیمہ کے بیٹے کو الیکشن لڑنے کی اجازت

گکھڑ منڈی، نااہل ناصر چیمہ کے بیٹے کو الیکشن لڑنے کی اجازت

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) صوبائی حلقہ پی پی 53سے تحریک انصاف کے اُمیدواران باپ بیٹے کے دو متضاد فیصلے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر والدچوہدری ناصر چیمہ کو نااہل کیا تو عدالت عالیہ میں کی گئی اپیل میں اُنکے بیٹے جمال ناصر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے چوہدری جمال ناصر چیمہ کے کاغذات مسترد کئے تھے جس کی وجہ سے اُنکے والد سابق ایم پی اے چوہدری ناصر چیمہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے لیکن اُنکو اپنی سکن پر چیف آ رمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان کی اپنے ساتھ تصاویر لگانے کی وجہ سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دے دیا جب کہ اسی روز چوہدری جمال ناصر نے جو عدالت عالیہ میں اپنے خلاف نا اہلی کے فیصلہ پر اپیل کی ہوئی تھی اُسکا فیصلہ اُنکے حق میں آگیا ۔چوہدری جمال ناصر چیمہ نے بتایا کہ چوہدری ناصر چیمہ کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف اپیل کی جا رہی ہے انشا ء اللہ وہی الیکشن لڑیں گے بصورت دیگر اُنکی جگہ وہ خود پی پی 53سے تحریک انصاف کے اُمیدوار ہوں گے کیونکہ کسی صورت میدان خالی نہیں چھوڑا جا سکتا ۔

مزید : علاقائی


loading...