سیالکوٹ :پاکستان میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ،مدثر سلیم بریار

سیالکوٹ :پاکستان میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ،مدثر سلیم بریار

سیالکوٹ، سمبڑیال(بیورورپورٹ، نمائندہ پاکستان) معروف سیا سی رہنما چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن انتہاء کو پہنچ چکی ہے جس کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے لیکن اس ناسور کا حاتمہ کرپشن کا راگ الاپنے سے نہیں ہوگابلکہ عملی طور اقدامات کرنا ہونگے ،ان عملی اقدامات میں سے ایک انتخابات میں اپنے حلقہ سے دیا نتدار قیادت کا انتخاب بھی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد امیدوار حلقہ این اے 76مدثر سلیم بریار،پی پی 43انصر اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ماتھے پر کلمہ لکھا ہے لیکن اندر سارے سود خور اور کرپٹ بیٹھتے ہیں ملک کے کرپٹ سیاست دانوں کو ایوانوں کی بجائے جیل میں ہونا چاہئے سیاست دانوں کے پیٹ کا آپریشن کرکے حرام مال نکالا جائے اس وقت ہمارے معاشرے کو نڈر ،بے باک ،اور نوجوان قیا دت کی ضرورت ہے ،ہمارے حلقہ قومی اور صوبا ئی دونوں آزاد امیدوارایماندار اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے جذبہ سے سر شار ہیں،انتخا با ت میں ایسے امیدواروں کو کا میا ب کرانے کیلئے بالٹی پر مہر لگا ئیں ۔

مزید : علاقائی


loading...