این اے 80: پاک پختون اتحاد برادری کی پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت

این اے 80: پاک پختون اتحاد برادری کی پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) پاک پختون اتحادبرادری نے پی ٹی آئی کے امیدواران این اے 80 پی پی 56 اور پی پی 57 کی حمایت کا علان کر دیا اس سلسلہ میں کرانر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پاک پختون اتحاد برادری کے صدر محمد انور خان نے کی جس میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار پی پی 56 چوہدری طارق گجر پی پی 57 سے امیدوار لالہ اسد اللہ پاپاِ،محمد اکرم خان ،محبت خان ،ولی خان،برہانی کانسی ،تاج ولی خان کے علاوہ پختون خان برادری کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی کا رنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری طارق گجر نے کہا ہے پی ٹی آئی کا منشور ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہے ،عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدارانہ احتساب کے ذریعے اداروں کو مضبوط کرتے ہوئے ملک کو صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے، شریف خاندان کے داماد کے جیل جانے کے بعد اب سلاخیں نواز شریف اور دیگر مجرموں کا انتظار کر رہی ہیں آخر کار مفرور وزیر خزانہ کو بھی اڈیالہ کی راہ لینا ہوگی، دوسری طرف انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی طرف سے نواز لیگ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے پختون اتحاد برادری کے صدر محمد انور خان نے اپنی بادری کے ہمراہ این اے 80 سے امیدوار میاں طارق محمود پی پی 56 سے چوہدری طارق گجر پی پی57 سے امیدوار اسد اللہ پاپا کی بھرپو حمایت کا علان کیا انہوں نے کہا کہ قومی سیاست کا پانسہ پلٹ چکا ہے اور انشا اللہ25جولائی کو نواز لیگ کے خلاف ایک اور فیصلہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے دیں گے۔ پی پی 57 سے امیدوار لالہ اسد اللہ پاپاِنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پور ی قوم ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب اور ا پنے محرومیوں کا انتقام لینے کیلئے25جولائی کے دن کا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...