گجرات ، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، 1103پینا فلیکس ، ہورڈنگ لورڈ اتر وا دیئے

گجرات ، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، 1103پینا فلیکس ، ہورڈنگ لورڈ اتر وا ...

ُُگجرات(بیورورپورٹ) ضلع بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے موثر مانیٹرنگ کے دوران 1103پینا فلیکس، ہورڈنگ بورڈز اتروا دئیے گئے ہیں، مانیٹرنگ افسران کی رپورٹس کی روشنی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے 34امیدواروں، بلدیاتی نمائندوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جاچکے، اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر الزامات کے تحت ابتک13مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ، ڈی پی او کیپٹن (ر) رومیل اکرم نے مانیٹرنگ آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، مانیٹرنگ آفیسرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے کہا کہ ضلع بھر میں ابتک558ہورڈنگز، 326پینا فلیکس اتروا دی گئی ہیں۔ ان میں سے884ہورڈنگز اور پینا فلکیس مانیٹرنگ آفیسرز کی نگرانی میں سرکاری ادارو ں نے جبکہ 219ہورڈنگز اورپینا فلیکس امیدواروں نے رضا کارانہ طور پر اتار دئیے ہیں۔ انہوں نے مانیٹرنگ آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ بلا خوف اپنا کام کریں، تاہم فائرنگ سمیت حساس نوعیت کے معاملات کی محتاط انداز میں رپورٹنگ کی جائے۔ نیز اگر کسی جگہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پائی جاتی ہے تو اسکی رپورٹنگ اسکے لئے سافٹ وےئر کے ذریعے کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن سٹاف اور الیکشن میٹریل کو پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے کیلئے جامع پلان بنایا جاچکا ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) رومیل اکرم نے کہا کہ مانیٹرنگ آفیسرز اور پولیس ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ ڈی پی او نے واضع کیا کہ پولیس نے ابتک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاتفریق کاروائی کی ہے اور مقدمات درج کئے گئے ہیں،�آئندہ بھی اسلحہ کی نمائش، فائرنگ سمیت کسی بھی قانون شکنی پر مقدمہ بھی درج ہوگا اور گرفتاری بھی ہوگی۔

مزید : علاقائی


loading...