حافظ آباد:افضل تارڑ کے دیرینہ ساتھی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

حافظ آباد:افضل تارڑ کے دیرینہ ساتھی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ضلعی قائدچوہدری افضل حسین تارڑکے دیرینہ ساتھی اور ن لیگ کے بزر گ ترین راہنما رائے وزیرکھرل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ گذشتہ روز رائے وزیر کھرل نے نواحی قصبہ چک کھرل میں پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی، امیدوار صوبائی اسمبلی مامون جعفر تارڑاور سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے رائے وزیر کھرل نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے نصف صدی افضل حسین تارڑ کے ساتھ گذاری ۔
لیکن وہ تارڑ گروپ کی چیرہ دستیوں اور بے اصولیوں سے عاجز آکر ن لیگ کو چھوڑ کر مہدی بھٹی گروپ میں شامل ہورہے ہیں۔ اس موقع پر پی۔ٹی۔آئی کے ضلعی قائد مہدی حسن بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے وزیر کھرل کی شمولیت سے پی۔ٹی۔آئی ضلع میں مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر سے لوگ جوق در جوق پی۔ٹی۔آئی میں شامل ہورہے ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ 25جولائی کو خداکے فضل وکرم سے پی۔ٹی۔آئی ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی۔

مزید :

علاقائی -