قلعہ دیدارسنگھ کی سیاست میں ہلچل، راول برادری نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ دیا

قلعہ دیدارسنگھ کی سیاست میں ہلچل، راول برادری نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ دیا

قلعہ دیدا ر سنگھ (نامہ نگار ) این اے 80 ،پی پی 62:قلعہ دیدار سنگھ کی سیاست میں ہلچل، قیام پاکستان کے بعد مسلسل الیکشن جیت کر اپنا تسلسل برقرار رکھنے والی بڑی ’’راول برادری ‘‘ نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے نامزد اُمیدواران این اے 80 حاجی میاں طارق محمود سابق ایم این اے اور پی پی 62 حاجی میاں مظہر جاوید سابق ایم پی اے کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ پرانا بازارمیں’’ راول بر ادری ‘‘ قلعہ دیدار سنگھ کے زیر اہتمام ایک پرُوقار کارنر مینٹگ منعقد ہوئی ،جس میں سرپر ست اعلی راول برادری چوہدری صلاح الدین پنوار ، صدر راول برادری رانا آصف رحمان پندھیر ، سینئر نائب صدر عارف چاند خلجی، نائب صدر قاضی طارق ، نا ئب صدر چوہدری حسیب آصف پندھیر، جنرل سیکرٹری ماسٹر عرفان مجید راول، جوائنٹ سیکرٹری ماسڑ آصف راول ، فنانس سیکر ٹر ی چوہدری صادق حسین راول کے علاو ہ راول برادری کے دیگر افراد میں باؤ مجاہد حسین پونیہ ، زاہد حسین پونیہ ، لالہ ممتاز احمد پنوار ، عمران عبداللہ پنوار، چوہدری راضون پنوار، چوہدری ظہیر احمد پنوار ،چوہدری منیر احمد پنوار ، کاشف منیر راول ، ر مضان علی حسن پند ھیر، چوہدری عدنان وزیر راول ،راجہ راول ، جمیل احمدطور ، اعظم راول ،نصر آصف پندھیر ،ہاشم علی پندھیر ، عاصم علی پندھیر ، کاشف علی پندھیر ،تاجی راول ، ظہور احمد راول ، منظور احمد راول ، جبار مجید راول ، کے علاوہ برادری کے دیگر افراد نے بھاری تعدا د میں شرکت کی اور متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے نامزد اُمیدواران این اے 80حاجی میاں طارق محمود اور پی پی 62مسز میاں مظہر جاوید کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ دریں اثناء بیرون ملک مقیم ’’راول برادری کے اہم افراد نے مانچسٹر یوکے سے چوہدری عارف علی پندھیر ، یوکے سے چوہدری امتیاز احمدپنواراور صدر پی ٹی آئی سنگاہ پوررانا عمران آصف پندھیر نے ٹیلی فون کال پر عمران خان کے نامزد اُمیدوار ان این اے 80اور پی پی 62کی حمایت کا اعلان کیا ۔

مزید : علاقائی


loading...