تھائی لینڈ: جونیئر فٹبال ٹیم کے غار میں پھنسے تمام بچے نکال لیے گئے

تھائی لینڈ: جونیئر فٹبال ٹیم کے غار میں پھنسے تمام بچے نکال لیے گئے

بنکاک(نیٹ نیوز)تھائی لینڈ میں گذشتہ دو ہفتوں سے غار میں پھنسے مزید چار بچوں اور ان کے کوچ کو بحفاظت باہر نکال لیا گیاجبکہ اس سے قبل 8بچوں کو باہر نکلا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔آپریشن انتہائی خطرناک تھا جے تھائی لینڈ بحریہ کے کمانڈوز نے بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ بچے غار سے نکالے جانے کے بعدہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تمام بچوں اور کوچ کی ذہنی حالت بھی بہتر بتائی جارہی ہے۔کچھ بچوں کا تعلق جونیئر فٹ بال ٹیم سے ہے جبکہ ایک ان کا کوچ ہے۔

بارہ بچے اور ان کے کوچ کے 23 جون کو غار میں پانی بھر جانے کے سبب پھنس گئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...