ڈی ویلیئرز کا آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اعلان

ڈی ویلیئرز کا آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اعلان

نئی دہلی(نیٹ نیوز) سابق مایہ ناز جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود مزید چند برس تک انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔ویلیئرز نے رواں برس منعقدہ آئی پی ایل کے بعد اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ،تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے چھائی بے یقینی کا خاتمہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ مزید چند برس تک آئی پی ایل کا حصہ ہوں گے ۔

ور اس کے علاوہ ڈومیسٹک فرنچائز ٹائٹنز کی نمائندگی کے لیے بھی پر عزم ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...