آئی سی سی نے 'فیڈرر' کو عالمی نمبر ایک بلے باز قرار دے دیا

آئی سی سی نے 'فیڈرر' کو عالمی نمبر ایک بلے باز قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز)سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکر اور ٹینس کے کھلاڑی راجر فیڈرر بہترین دوست تصور کیے جاتے ہیں۔ راجر فیڈرر کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ایڈرین منارینو کے خلاف میچ میں فیڈرر نے ایک شاٹ کھیلا جسے ٹنڈولکر ٹوئٹ کیے بغیر نہ رہ سکے۔سابق کرکٹر نے اس شاٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح ہاتھ اور آنکھ کا بہترین تعامل، اور راجر فیڈرر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ 9واں گرینڈ سلیم جیت لیں گے تو ہم ٹینس اور کرکٹ پر نوٹس آپس میں شیئر کریں گے۔ومبلڈن نے بھی اس ٹوئٹ کا نوٹس لیا اور آئی سی سی سے پوچھا کہ 'اس بہترین فارورڈ دفاعی شاٹ پر فیڈرر کو کتنی ریٹنگ دی جانی چاہیے۔ آئی سی سی نے بھی جواب میں ایک تصویر شیئر کی جس میں فیڈررکونمبرون بلے باز قرار دیا گیا۔