دوسرا سیمی فائنل ، کروشیا اور انگلینڈ آج فائنل میقں رسائی کی جنگ لڑنے کو تیار

دوسرا سیمی فائنل ، کروشیا اور انگلینڈ آج فائنل میقں رسائی کی جنگ لڑنے کو تیار

ماسکو (نیٹ نیوز) انگلینڈ اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلاجائیگا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔انگلینڈ نے 1966میں ورلڈ کپ کافائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیاتھااس کے بعد انگلینڈ کو1990میں سیمی فائنل کھیلنے کاموقع ملاتھا جبکہ حریف کروشیاکی ٹیم نے پہلی بارسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے۔ دونوں ٹیموں کے شائقین نے مقابلے کو اعصاب شکن قراردیدیاہے ،انگلینڈکے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ہیری کین نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے، انہوں نے کہا کہ دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں 2-0 سے شکست دینے کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ کروشیا کے خلاف میچ میں کامیابی کے لئے سر توڑ کوشش کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تمام تر توجہ کروشیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میچ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔ ہیری کین نے کہا کہ انکی ٹیم اس وقت بھرپور فارم ہے اور میگا ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کے لئے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کروشیا کی ٹیم کو آسان حریف نہیں تصور کرینگے بلکہ انکی ٹیم نے کروشیا کے خلاف بھرپور حکمت عملی تیاری کر رکھی ہے۔ کروشین کپتان لوکاموڈرک نے کہاہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ انتہائی سخت اور سنسنی خیز ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...