وملبڈن اوپن: سرینا ، جولیا ، جیلینا ، اینجلیق سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

وملبڈن اوپن: سرینا ، جولیا ، جیلینا ، اینجلیق سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

لندن(نیٹ نیوز)سرینا ولیمز،جولیا جارجز ، اینجلیق کربراور جیلینا اوسٹاپنکوومبلڈن اوپن ویمنز سنگلزکے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔کمیلا گیورگی،ککی برٹنز،ڈاریاکاسٹکن، ڈومنیک سبلکووا ہارکرایونٹ سے باہرہوگئیں۔لندن میں جاری میگاایونٹ کے کوارٹرفائنلز مقابلوں میں امریکہ کی سریناولیمز نے اٹلی کی کمیلاگیورگی کو شکست سے دوچارکردیا۔سرینانے پہلاسیٹ 3-6سے ہارنے کے بعد بقیہ دوسیٹس میں 6-3 اور6-4سے اپنے نام کیے۔دوسری میچ میں جرمنی کی جولیاجارجز نے ہالینڈ کی ککی برٹنز کو سخت مقابلے کے بعد ہرایا۔جولیابھی پہلاسیٹ 3-6سے ہارگئیں اس کے بعد بقیہ دونوں سیٹس میں انہوں نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تیسرے کوارٹرفائنل میں لٹویاکی جیلینا اوسٹاپنکو نے سلواکیہ کی ڈومنیک سبلکوواکو زیرکیا۔انہوں نے دوسیٹس میں باآسانی 7-5 اور6-4سے فتح حاصل کرلی۔مینز سنگلز میں ارجنٹیناکے جان ماٹن ڈیل پورٹونے فرانس کے جائلز سمن کو ہراکرکوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...