ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کا قصہ تمام

ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کا قصہ تمام

بیجنگ(نیٹ نیوز) آئی بی ایف ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کا قصہ تمام ہو گیا، حارث طاہر پری کوارٹر فائنل اور محمد نسیم لاسٹ 32 راؤنڈ میچ میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔لاسٹ 32 راؤنڈ میچ میں پاکستانی کیوئسٹ حارث طاہر نے ایرانی کیوئسٹ مہران ارشادی کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 فریمز سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تاہم پری کوارٹر فائنل میں حارث کو چینی کیوئسٹ وو وائز کے ہاتھوں 4-1 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، محمد نسیم بھی ہانگ کانگ کے کیوئسٹ چیونگ کا وائی سے ہارگئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...