ناقص کارکردگی پر کوئی معذرت قابل قبول نہیں ، تمیم اقبال

ناقص کارکردگی پر کوئی معذرت قابل قبول نہیں ، تمیم اقبال

کنگسٹن (نیٹ نیوز)بنگلہ دیشی ٹیم کے سینئر بلے باز تمیم اقبال نے کہا ہے کہ کالی آندھی کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست حیران کن تھی، کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر کوئی معذرت قابل قبول نہیں، ہم سب کو غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں ۔

جو ٹیم کی شکست کا سبب بنیں، ہماری ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ پر اعتماد رہیں، امید ہے کہ ٹیم آخری ٹیسٹ میں عمدہ پرفارم کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بحیثیت سینئر کھلاڑی میں بھی پہلے ٹیسٹ میں عمدہ پرفارم کرنے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا جس پر بہت دکھ ہے لیکن آخری ٹیسٹ میں میری کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...