آندرے ایڈمز نیوساؤتھ ویلز کے نئے باؤلنگ کوچ مقرر

آندرے ایڈمز نیوساؤتھ ویلز کے نئے باؤلنگ کوچ مقرر

میلبورن (اے پی پی)سابق کیوی فاسٹ باؤلر آندرے ایڈمز نیوساؤتھ ویلز کے نئے باؤلنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ ایڈمز کو 2002ء سے 2007ء کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ آکلینڈ کے ساتھ بطور باؤلنگ کوچ کام کر چکے ہیں، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ مینز اینڈ ویمنز ٹیموں کے کنسلٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ایک ٹیکنیکل باؤلنگ کوچ نہیں ہوں لیکن نیوساؤتھ ویلز کی طرف سے موقع ملنے پر خوشی ہے اور میں باؤلرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...