ڈگری جعلی : ہرمن پریت ڈی ایس پی سے کانسٹیبل بن گئیں

ڈگری جعلی : ہرمن پریت ڈی ایس پی سے کانسٹیبل بن گئیں

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی جس کے بعد ان کو پولیس کے اعلیٰ عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہرمن پریت ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے ساتھ رواں برس مارچ میں سپورٹ کوٹے کے تحت بھارتی پنجاب پولیس کی ڈی ایس پی قرار پائیں تھیں۔تاہم جعلی ڈگری کا انکشاف اس وقت ہوا جب پنجاب پولیس کے ایک آفیسر نے ان کی دستاویزات کی تصدیق کروانے کے لیے یونیورسٹی سے رجوع کیاتھا۔یونیورسٹی کے متعلقہ شعبے کے سربراہ پروفیسر سنجے بھردواج نے بتایا کہ جالندھر کے پولیس آفیسر نے ڈگری کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا تھا جس پر تحقیق میں ان کے انرولمنٹ کے حوالے سے کوئی معلومات نہ مل سکی۔بعد ازاں پولیس نے ہرمن پریت کی ڈی ایس پی کے عہدے تنزلی کرتے ہوئے انہیں بطور کانسٹیبل اپنی خدمات انجام دینے کا حکم دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...