وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کی گر فتاری سے متعلق نیب کی درخواست واپس کردی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا‘ انٹرپول کے ذریعے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کی بیرون ملک گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے اور عدالتی احکامات کے ساتھ وزارت داخلہ کو ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے درخواست پر اعتراض لگایا ہے کہ درخواست کے ساتھ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دئیے جانے کا مصدقہ عدالتی حکم لف نہیں درخواست نامکمل ہے درخواست کے ساتھ سفری دستاویزات بھی مکمل نہیں ہیں درخواست مکمل ہونے کے بعد نگران وزیر داخلہ ریڈ وزارنٹ کے اجراء کی منظوری دیں گے
اسحاق ڈار