پشاور، حلقہ کے پی 78 میں انتخابات ملتوی
پشاور(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کی یکہ توت میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پی کے 78سے امیدوار ہارون بلور سمیت 13 افراد کے شہید ہونے کے باعث حلقہ میں انتخابات ملتوی کر دیئے ، خودکش حملہ اس وقت ہوا جب ہارون بلور کارنر میٹنگ میں داخل ہوئے اور سٹیج کی طرف جارہے تھے ۔ حلقہ میں انتخابات ملتوی کئے جانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائیگا۔
انتخابات ملتوی