عوام سمجھتے ہیں لاڈلے کیلئے راہ ہموار ہو رہی ہے: دانیال عزیز

عوام سمجھتے ہیں لاڈلے کیلئے راہ ہموار ہو رہی ہے: دانیال عزیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اب تک کی کارروائیوں سے صاف ظاہر ہو گیا ہے کہ احتساب صرف ن لیگ کا ہو رہا ہے لگ یہی رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کو طلب کرنا اچھی بات ہے تا ہم عوام یہ سمجھ رہے ہیں کہ ایسا صرف لاڈلے کو نوازنے اور ان کی راہ ہموار کرنے کے لئے ہو رہا ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہین اور قانون کا بھی دنیا دیکھ لے کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی قانون کی حکمرانی اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے پاکستان واپس آ رہے ہیں ۔تاریخ گواہ ہے کہ یہاں سے لوگ سزاوں سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہو جاتے ہین لیکن ہمارے قائد عدالتوں سے سزائیں ملنے کے باوجود اس ملک میں واپس آ رہے ہیں۔قوم جانتی ہے کہ نواز شریف کو نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔ عوام اس کا جواب 25جولائی کو دیں گے۔

دانیال عزیز

مزید : صفحہ اول


loading...