قانون سب کیلئے برابر ، جو کوئی بوئے گا وہی کاٹے گا: لیاقت بلوچ

قانون سب کیلئے برابر ، جو کوئی بوئے گا وہی کاٹے گا: لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جو کوئی جو کچھ بوئے گا اسے کاٹنا پڑے گا ۔قانون سب کے لئے برابر ہے ۔ملک میں احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے ۔جن کے خلاف جو جو مقدمات درج ہیں انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں کیونکہ ملک کا مستقبل جمہوری اداروں کی مضبوطی سے وابستہ ہے ۔کسی کو یہ کہ کر انتخابات کے بائیکاٹ کا حق نہیں ہے کہ انہیں عدالتوں میں طلب کیا جارہا ہے اور لگتا نہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس کی آڑ لے کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کریں تاہم یہ طے ہے کہ احتساب بلا امتیاز اور غیر جانبدار طریقے سے ہونا چاہئے ۔قوم اس کو سپورٹ کرے گی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...