پیپلز پارٹی یا پھر کسی اور کی باری والی کوئی بات نہیں : اسد عمر

پیپلز پارٹی یا پھر کسی اور کی باری والی کوئی بات نہیں : اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جس کسی نے بھی کرپشن کی ہے اس سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت فی الفور واپس لی جائے اور اس کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس میں پیپلز پارٹی یا پھر کسی اور کی باری والی کوئی بات نہیں ہے۔ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، اگر وہ کسی کے خلاف کوئی تفتیش کر رہا ہے تو کسی نہ کسی ثبوت پر ہی کر رہا ہے۔ اگر پیپلز پارٹی یا کسی بھی جماعت کا لیڈر ہو اس کا دامن صاف ہے تو وہ خاطر جمع رکھے، اس سے انصاف کیا جائے گا۔

اسد عمر

مزید : صفحہ اول


loading...