الزام نئے نہیں ، عوام الیکشن میں بھرپور جواب دیں گے : تاج حیدر
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز کا بننا کوئی نئی بات نہیں ہے ہماری لیڈر شپ کے خلاف اس طرح کے کیسز نوے کی دہائی سے ہی بن رہے ہیں ۔وہ روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں پیپلز پارٹی کی باری والی کوئی بات نہیں ہے ہمارے لیڈر آصف علی زرداری نے اس طرح کے کیسوں کا فیصلہ ماضی میں بھی کیا ہے اور وہ عدالتوں سے سر خرو ہو کر نکلے ہیں ہم نواز شریف کی طرح یہ نہیں کہتے کہ مجھے کیوں نکالا ووٹ کو عزت دو وغیرہ وغیرہ اگر ہم پر پھر کوئی کیسز بنائے تو ہم عدالتوں میں ان کا سامنا کریں گے جہاں تک ای سی ایل میں نام ڈالنے کی بات ہے تو یہ اقدام قبل از وقت کیا گیا ہے عوام دیکھ رہے ہیں اور وہ الیکشن میں اس کا بھرپور جواب دیں گے۔