حسین لوائی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی صدارت سے برطرف کر دیا گیا

حسین لوائی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی صدارت سے برطرف کر دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بینکر حسین لوائی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی صدارت سے الگ کردیا گیااورانکی برطرفی کا نوٹیفیکیشن سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جاری کیا۔ایس ای سی پی کے مطابق ایف آئی اے حسین لوائی کیخلاف ایف آئی آر درج کرچکی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو افسر کو ہدایات جاری کردیں جس کے بعد حسین لوائی عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔یاد رہے گزشتہ دنوں کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے حسین لوائی سمیت 32 افراد کیخلاف بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات جاری ہیں، ان اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی ٹرانسیکشنز ہوئیں۔مقدمہ جعلی اور گمنامی اکاؤنٹس کی تحقیقات پر درج کیا گیا جبکہ ایف آئی اے ذرائع بتاتے ہیں یہ اکاؤنٹس 2014 میں چند ماہ کیلئے کھولے گئے تھے، ان اکاؤنٹس کی تحقیقات 2015 میں شروع ہوئی تھی تاہم دباؤ کے باعث ایف آئی اے نے یہ تحقیقات روک دی تھیں۔

لوائی برطرف

مزید : صفحہ اول


loading...