تاخیر کا کوئی امکان نہیں ، انتخابات طے شدہ وقت پر ہونگے : نگراں وزیر اطلاعات

تاخیر کا کوئی امکان نہیں ، انتخابات طے شدہ وقت پر ہونگے : نگراں وزیر اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تمام امیدواروں کو یکساں سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، جبکہ الیکشن میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آئندہ عام انتخابات طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق ہوں گے ، افغان جنگ کے بعد یورپ نے ہمیں تنہا چھوڑ دیااوراس کے بعد پاکستان میں دہشت گردی پھیلی۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انتہا پسندانہ سوچ کو روکنا ضروری ہوتا ہے ،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا کہ حکومت الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ جب ان سے سیاسی رہنماوں کو در پیش خطرات کے بارے میں پوچھا گیا تو وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاسی رہنماں کو ضروری سکیورٹی فراہم کریں گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی سے متعلق ایک سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ وہ لاہور پہنچیں گے اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مخصوص دن کو امن و امان کی صورتحال یقینی بنائے۔د ریں اثنااقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے حوالے سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے‘ قائد اعظم نے پاکستان کے ساتھ الگ نظریہ بھی دیا‘ کوئی بھی مذہب تشدد کی حمایت نہیں کرتا۔ افغان جنگ کے بعد یورپ نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا، افغان جنگ کے بعد پاکستان میں دہشت گردی پھیلی۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انتہا پسندانہ سوچ کو روکنا ضروری ہوتا ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کو یکساں آزادی حاصل ہے۔ آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ کوئی بھی مذہب تشدد کی حمایت نہیں کرتا۔ ہر مذہب محبت‘ امن اور سلامتی کو فروغ دیتا ہے کسی کو اپنی مرضی دوسروں پر ٹھونسنے کی اجازت نہیں۔۔ انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں حالیہ تقاضوں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
نگراں وزیر اطلاعات

مزید :

صفحہ اول -