کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف9ارب روپے کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف9ارب روپے کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیب حکام نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 9ارب روپے کرپشن کا نیا ریفرنس عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب حکام نے صفدر کو ملنے والے 9ارب روپے کی تحقیقات شروع کر رکھی تھیں اور مانسہرہ کی ترقیاتی سکیموں پر مامور ٹھیکیداروں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں۔ ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی ادائیگی پرچی پر کی گئی تھی جس کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔ نیب حکام نے تصدیق کی ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف جاری 9ارب روپے کی تحقیقات مکمل ہیں اور بہت جلد احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔

کرپشن ریفرنس

مزید : صفحہ اول


loading...