لبنیٰ عثمان کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کااضافی چارج دیدیا گیا

لبنیٰ عثمان کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کااضافی چارج دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خالی عہدے پر تعیناتی کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نورلامین مینگل کے تبادلے کے بعدڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عہدہ خالی ہو نے کے بعد لبنی عثمان کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل کے اضافی چارج کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔لبنی عثمان پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے 36 ویں کامن کی گریڈ اٹھارہ کی آفیسرہیں ،یاد رہے لبنی عثمان پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوراٹر کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مزید :

صفحہ اول -