سزامعافی کا صدارتی اختیار چیلنج

سزامعافی کا صدارتی اختیار چیلنج

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک نے سزامعافی کے صدارتی اختیار کی آئینی شق کوختم کرنے کی رٹ دائر کردی پارٹی کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی ابتدائی طور پر سماعت آج 11جولائی کو ہوگی۔ پٹیشن میں آرٹیکل 45کوخلاف اسلام ،خلاف قانون خلاف دستور اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست کی گئی ہے کہ صدر مملکت کی سزا معافی کا اختیار ختم کیا جائے، رٹ پٹیشن میں نواز شریف مریم صفدر ،کیپٹن صفدر ،صدر پاکستان، اسلامی نظریاتی کونسل اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ رٹ کے فیصلے تک صدر پاکستان کو روکا جائے کہ وہ تینوں مجرمان کی سزا ہرگزمعاف نہ کرے۔ رٹ کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...