انسدادکرنسی سمگلنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

انسدادکرنسی سمگلنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سرحدوں پر نظام کو اپ گریڈ کرنے اورعالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ ہواہے یہ فیصلہ نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاداختر کی صدارت میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا دہشتگردوں کو سرمائے کی فراہمی روکنا اور دوسرے جرائم کی روک تھام ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ کرنسی ڈیٹا بیس اور مانیٹرنگ کے حوالے سے سٹیٹ بنک کے ریگولیشن پر عملدرآمد کیا جائے ۔

کرنسی سمگلنگ

مزید : صفحہ اول


loading...