اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی

اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار نے برطانیہ سے سیاسی پناہ مانگ لی۔منگل کو نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو کہ علالت کے باعث برطانیہ میں زیر علاج ہیں نے وہاں سیاسی پناہ مانگی ہے، بظاہر انھوں نے اپنی صحت اورپاکستان میں درپیش مشکلات کی بنیاد پر پناہ کی درخواست دی ہے۔واضح رہے کہ اسحق ڈار اپنے خلاف نیب کیسزمیں پیش نہیں ہوئے اورعدالتوں کی طرف سے انہیں مفرور قرار دیا گیا ہے۔

سیاسی پناہ

مزید : صفحہ اول


loading...