اسلام آباد میں بینرز اور پوسٹر اتارنے پر پیپلزپارٹی کی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد میں بینرز اور پوسٹر اتارنے پر پیپلزپارٹی کی الیکشن کمیشن میں ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سبط الحیدر بخاری کے بینرز اور پوسٹر اتارنے پر ضلعی انتظامیہ کیخلاف الیکشن کمیشن پاکستان میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست پیپلز پارٹی کے امیدوار سبط الحیدر بخاری کی جانب سے دائر کی گئی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل کر رہی ہے، ضابطہ اخلاق کی پابندہ کے باوجود پیپلز پارٹی کے اشتہاری بینرز کو ہٹایا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن غیر قانونی طور پر بینرز ہٹانے کا معاملے کا نوٹس لے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ بینرز ہٹانے کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

پیپلزپارٹی

مزید : صفحہ اول


loading...