گجرات کیلئے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ،خواجہ سراء ریشم

گجرات کیلئے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ،خواجہ سراء ریشم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات(رپورٹ:نعیم مصطفےٰ) این اے 69گجرات سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار خواجہ سراء ریشم کا کہنا ہے کہ میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے سارے امیدوار بھی خواجہ سراء ہیں جنہوں نے طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کے باوجود بھی عوامی فلاح کا ایک کام نہیں کیا ہم تو دن بھر محنت مزدوری کر کے حلال رزق کماتے ہیں جبکہ میرے مخالفین دونوں ہاتھوں سے قومی خزانہ لوٹتے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ سراء ریشم نے پاکستان انتخابی کارواں کو خصوصی انٹرویو میں کیا ریشم جن کا اصلی نام زاہد خان اور انتخابی نشان بالٹی ہے گجرات میں اپنے قومی اسمبلی کے حلقے میں بھرپور مہم چلا رہی ہیں ان کا مقابلہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری مبشر حسین ، تحریک لبیک کے راجہ سلامت علی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی وزیر النساء ایڈووکیٹ سمیت 13امیدواروں سے ریشم ڈور ٹو ڈور کمپین کے ساتھ ساتھ کارنر میٹنگز اور جلسے بھی کر رہی ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب بھر سے 2000خواجہ سراء ہفتے کے روز گجرات بلا رہی ہوں جہاں پاکستان میں خواجہ سراؤں کا سب سے بڑا جلسہ عام ہو گا ریشم کا کہنا تھا کہ مجھے اہل گجرات نے زبردست پذیرائی دی ہے انہوں نے آج تک اس حلقے سے جتنے لوگوں کو منتخب کیا وہ سب خواجہ سراء ثابت ہوئے جنہوں نے علاقے کی فلاح کا ایک بھی کام نہیں کیا ریشم کا کہنا تھا کہ اہل گجرات کے لئے میری پہلی ترجیح صاف پانی کی فراہمی ہے ۔ میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دلوائی گی اور گجرات میں ہر کام میرٹ پر ہوا کرے گا ریشم نے بتایا کہ مجھے جرمن ، ملائیشیا، کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ سمیت درجنوں ملکوں سے تہنیت کے پیغامات آ رہے ہیں مجھے ہر روز ہزاروں ای میلز اور وٹس اپ موصول ہوتے ہیں جن میں میرے چاہنے والے میری کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ریشم کا موقف تھا کہ میں جیتوں یا ہاروں میرا نعرہ یہی رہے گا ماں کی نہ باپ کی ریشم صرف آپ کی۔
خواجہ سراء ریشم

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ اول -