راولپنڈی کے غیرت مند عوام کا ووٹ خریدا نہیں جاسکتا،شیخ رشید

راولپنڈی کے غیرت مند عوام کا ووٹ خریدا نہیں جاسکتا،شیخ رشید

راولپنڈی ( سٹا ف رپورٹر) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلی میں شیخ رشید اور چوہدری نثار دو پرانے آدمی رہ گئے ہیں‘ این اے 60 سے ایک ایفیڈرین فروش امیدوار کھڑے ہیں‘ الیکشن کے آخری 72 گھنٹے عوام میں رہوں گا۔ منگل کو انتخابی مہم کے دوران شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 60 سے ایک ایفیڈرین فروش امیدوار کھڑے ہیں۔ میں کوئی ارسطو نہیں ہوں میں ایک عام آدمی ہوں۔ اسمبلی میں شیخ رشید اور چوہدری نثار دو پرانے آدمی رہ گئے ہیں۔ راولپنڈی کے غیرت مند عوام کا ووٹ خریدا نہیں جاسکتا۔ الیکشن کے آخری 72 گھنٹے میں عوام میں رہوں گا۔ دنیا بھر کی نظریں میرے حلقے پر لگی ہیں لوگ تنگ آچکے ہیں پولیس بدمعاش ہوگئی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...