ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان ،عہدیدار 25 جولائی تک معطل

ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان ،عہدیدار 25 جولائی تک معطل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو 25جولائی تک معطل کر دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی معطلی کا اقدام الیکشن کوشفاف بنانے کیلئے کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے تمام میئرز،ڈپٹی میئرز،چیئرمین وائس چیئرمین اور کنٹونمنٹ بورڈزکے سربراہان 25 جولائی تک معطل رہیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز، یونین کونسلز کے تمام عہدے دار بھی عام انتخابات تک معطل رہیں گے۔

بلدیاتی سربراہ معطل

مزید : صفحہ اول


loading...